شریف فیملی کے مقدمات ختم کرنیکی درخواستوں پرسماعت شروع

مشرف نے سیاسی طورپرریفرنس بنایاتھا،حدیبیہ پیپرمل ریفرنس میںخواجہ حارث کے دلائل


Numainda Express November 27, 2012
مشرف نے سیاسی طورپرریفرنس بنایاتھا،حدیبیہ پیپرمل ریفرنس میںخواجہ حارث کے دلائل فوٹو: فائل

ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف،وزیر اعلیٰ شہباز شریف سمیت پوری شریف فیملی کیخلاف کرپشن کے 3 ریفرنس حدیبیہ پیپر ملز،اتفاق فاؤنڈری،رائے ونڈ محل خارج کرکے انھیں بری کرنے کی درخواستوں کی سماعت دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

جسٹس خواجہ امتیاز احمد اور جسٹس فرخ عرفان خان پر مشتمل ڈویژن بینچ ان کی سماعت کر رہا ہے۔ اے پی پی کے مطابق شریف فیملی کے وکیل خواجہ حارث نے حدیبیہ پیپر مل منی لانڈرنگ ریفرنس پر اپنے دلائل مکمل کر لیے'آج (منگل) کو اتفاق فائونڈری اور رائے ونڈاراضی کرپشن اسکینڈلز پر دلائل دیں گے۔ خواجہ حا رث نے حدیبیہ پیپر ملزکرپشن ریفرنس پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے سیاسی طور پر یہ ریفرنس بنایا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں