کراچی میں ریلوے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ہڑتال کردی ٹرینوں کی صفائی کا کام رک گیا

تنخواہوں کی ادائیگی تک کام نہیں کریں گے، واشنگ لائن عملے کا اعلان


ویب ڈیسک July 04, 2016
ریلوے کے واشنگ لائن کے 6 سو سے زائد ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام چھوڑ کر ہڑتال شروع کردی : فوٹو : فائل

LOS ANGELES: پاکستان ریلوے کے واشنگ لائن عملے کے سیکروں ملازمین نے عید الفطر سے قبل تنخواہ نہ ملنے پر احتجاجاً کام روک دیا ہے جس کی وجہ سے عید اسپیشل ٹرینوں سمیت روانہ ہونے والی ٹرینوں میں صفائی ستھرائی اور پانی بھرنے کا کام رک گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ریلوے کے واشنگ لائن کے 6 سو سے زائد ملازمین نے عید الفطر سے قبل ماہوار تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام چھوڑ کر ہڑتال شروع کردی ہے۔ احتجاج کے باعث ٹرینوں میں صفائی ستھرائی اور پانی بھرنے کا کام رک گیا ہے جب کہ کراچی سے لاہور جانے والی عید کی اسپیشل ٹرین کو بھی پانی کے بغیر ہی روانہ کردیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ تنخواہ نہ ملنے پر ان کے لیے عید کی خوشیاں پھیکی پڑ جائیں گی، حکومت انہیں فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کرے بصورت دیگر وہ اپنی ذمہ داریاں بھی ادا نہیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں