لاہورکھانسی کا زہریلا شربت پینے سے اموات 18ہوگئیں

5کی حالت نازک، سیرپ TYNO کی فروخت پر پابندی، دواساز فیکٹری سیل


News Agencies/Numainda Express November 27, 2012
لاہور: پولیس اہلکار کھانسی کے شربت سے متاثرہ شخص کا بیان لے رہا ہے فوٹو : ایکسپریس

لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹائون میں کھانسی کا زہریلا شربت پینے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

جبکہ 5 کی حالت ابھی تک نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے 4 میڈیکل اسٹوروں کے مالکان کو گرفتار کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے،جب کہ گزشتہ روز تحقیقات کیلیے وزیراعلی انسپکشن ٹیم کے ارکان ڈی آئی جی مبشراللہ اور مشیر وزیراعلی صحت خواجہ سلیمان رفیق نے ملزموں کے بیانات قلمبند کیے۔ بتایاگیا ہے کہ شاہدرہ ٹائون میں کچھ لوگوں نے علی میڈیکل اسٹور اور بسم اللہ میڈیکل اسٹور سےمقامی کمپنی کا تیار کردہ کھانسی کا ٹائینو نامی سیرپ خرید کر پیا یہ سیرپ پیتے ہی 22افرادکی حالت تشویشناک ہوگئی جنھیں سڑکوں اورگلیوں میں تڑپتا دیکھ کر راہ گیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے موقع پر آ کر ان لوگوں کو ایمبولنسز میں ڈال کر فوری طبی امداد کیلیے اسپتال پہنچایا، جہاں پر 18 افراد دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونیوالے افراد کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔ وزیراعلی معائنہ ٹیم کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی72 گھنٹوںمیں رپورٹ پیش کریگی۔ ڈی سی او اور سیکریٹری ہیلتھ نے زہریلا سیرپ تیارکرنیوالی فیکٹری، بسم اللہ میڈیکل اسٹور، علی میڈیکل اسٹور کو سیل کردیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاکتوں کے ذمے دار وزیراعلیٰ شہباز شریف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں