2015 کے بلدیاتی انتخابات میں 15 لاکھ سے زائد ووٹ مسترد ہوئے الیکشن کمیشن

سب سے زیادہ ووٹ پنجاب میں 10 لاکھ 24 ہزار847 ووٹ مسترد ہوئے، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک July 04, 2016
خیبر پختونخوا میں 3 لاکھ  61 ہزار جب کہ سندھ میں 57 ہزار 559 ووٹ مسترد ہوئے، الیکشن کمیشن. فوٹو: فائل

KARACHI: الیکشن کمیشن کے مطابق 2015 کے بلدیاتی الیکشن میں 15 لاکھ سے زائد ووٹ مسترد ہوئے۔

2015 کے بلدیاتی انتخابات میں مسترد ہونے والے ووٹوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں ہیں جس کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں 15 لاکھ سے زائد ووٹ مسترد ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سب سے زیادہ 10 لاکھ 24 ہزار 847 ووٹ پنجاب میں مسترد ہوئے جب کہ دوسرے نمبر پر خیبر پختونخوا میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد ووٹ مسترد ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں 57 ہزار559 ووٹ مسترد ہوئے جب کہ بلوچستان میں 54 ہزار سے زائد ووٹ اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں 16 ہزار695 ووٹ مسترد ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں