وزارت پانی وبجلی کا عید الفطرکے 3 روزملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

ڈسٹربیوشن کمپنیاں کسی بھی ہنگامی صورتحال کےلیے اپنےلائن اسٹاف سمیت دیگر عملے کو تیاررکھیں، وزارت پانی و بجلی کی ہدایت


ویب ڈیسک July 04, 2016
تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اپنے حساب سے شیڈول تیارکرکے عملدرآمد کریں،  وزارت پانی و بجلی کی ہدایت:فوٹو:فائل

وزارت پانی وبجلی کی جانب سے عید الفطر کے 3 روزملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزارت پانی وبجلی کی جانب سے عید الفطر کے 3 روزملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی نے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنا شیڈول تیارکرکے عوام کو 3 روز تک بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اورکسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے اپنے لائن اسٹاف سمیت دیگرعملے کو تیاررکھیں۔

ذرائع کے مطابق عید کی چھٹیوں کے باعث فیکٹریاں بند ہونے پرملک بھرمیں صنعتی فیڈرزبند کردیے جائیں گے جس کے بعد اضافی بجلی گھریلوصارفین کو فراہم کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں