سندھ ہائیکورٹ کا جناح اسپتال اور اس کے ذیلی اداروں کو وفاق کے ماتحت کرنے کا حکم

جناح اسپتال سمیت این آئی سی ایچ اور کارڈیو ویسکیولر وفاق کا حصہ رہیں گے، عدالتی فیصلہ


ویب ڈیسک July 04, 2016
جناح اسپتال سمیت این آئی سی ایچ اور کارڈیو ویسکیولر وفاق کا حصہ رہیں گے، عدالتی فیصلہ۔ فوٹو:فائل

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال جناح اسپتال اور اس کے ذیلی اداروں کو وفاق کے ماتحت کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح اسپتال کے ملازمین کی جانب سے 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد جناح اسپتال سمیت اس کے ذیلی اداروں کی سندھ حکومت کو حوالگی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ درخواست گزاروں کے حق میں سناتے ہوئے جناح اسپتال، این آئی سی ایچ اور کارٹیو ویسکیولر کو وفاق کے ماتحت کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ جناح اسپتال سمیت این آئی سی ایچ اور کارڈیو ویسکیولر وفاق کا حصہ رہیں گے۔

واضح رہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد جناح میڈیکل سینٹر اور اس کے ماتحت اداروں کو حکومت سندھ نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا جس کے بعد ملازمین کو حاصل مراعات میں کٹوتی کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں