رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کے پارلیمنٹ لاجز کے فلیٹ میں چوری

چور دروازہ اور کھڑکیاں توڑ کر فلیٹ میں داخل ہوئے اور 3 ہزار ڈالر اور جیولری لے کر فرار ہوگئے،پولیس


ویب ڈیسک July 04, 2016
چور دروازہ اور کھڑکیاں توڑ کر فلیٹ میں داخل ہوئے اور 3 ہزار ڈالر اور جیولری لے کر فرار ہوگئے،پولیس۔ فوٹو:فائل

حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کے پارلیمنٹ لاجز کے فلیٹ سے چور لاکھوں روپے اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کے فلیٹ سے چور 3 ہزار ڈالر اور جیولری چوری کر کے فرار ہوگئے جب کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینا شروع کردیا۔

دوسری طلال چوہدری کے فلیٹ میں چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا ہے جب کہ ایف آئی آر میں 3 ہزار ڈالر کی رقم اور زیوارت شامل کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں