راولپنڈی اسپتال میں چوہوں کے کاٹنے سے نومولودجاں بحق

شہریوں کا مظاہرہ، مقدمہ درج کراونگا، والد:وزیراعلیٰ کا تحقیقات کاحکم، کمیٹی تشکیل.


Numainda Express November 27, 2012
شہریوںکا مظاہرہ،مقدمہ درج کراونگا،والد:وزیراعلیٰ کاتحقیقات کاحکم،کمیٹی تشکیل. فوٹو: ایکسپریس

ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں گائنی وارڈ کے انتہائی نگہداشت کے لیبرروم میں چوھوں نے داخل ہوکر 2نومولودبچوں کوبری طرح کاٹ لیاجس سے ایک نومولودموقع پرہی جاں بحق ہوگیاجب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے،تفصیلات کے مطابق راحیلہ بی بی کے ہاں چندروزقبل جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی،ایک بچے کونرسری میں رکھا گیا،گزشتہ روزدونوں کوچوہوں نے کاٹ لیا، بچے چیختے رہے مگر گائنی وارڈ میں ڈیوٹی پرموجود ڈاکٹر، نرسزاور پیرامیڈیکل اسٹاف کا کوئی ممبراس طرف نہیں آیا، زخمی بچے کی حالت بھی انتہائی نازک ہے، چوہوں نے ان بچوں کوچہرے، ناک، بازو، ٹانگوں پربری طرح کاٹا جس سے دونوں بچے شدیدزخمی ہوگئے بعدازاں ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، بچے کے والدخورشید، چچاممتاز کی موجودگی میں شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں