امریکا ڈرون حملوں کو قانونی تحفظ دینے کیلیے سر گرم
اوباما انتظامیہ عالمی تنقید سے بچنے کیلیے قانون سازی کرنا چاہتی ہے،نیویارک ٹائمز.
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعوٰی کیا ہے کہ امریکی حکومت ڈرون حملوں کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کیلئے قانون سازی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی صدر اوبامہ متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ ڈرون حملوں کے ذریعے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے کو قانونی شکل دینے کی ضرورت ہے، اسلئے اب اوبامہ انتظامیہ 6 ملکوں میں ڈرون حملوں کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کیلئے قانون سازی کرنا چاہتی ہے تاکہ ڈرون حملوں پر بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تنقید سے بچا جاسکے۔ اخبار کے مطابق نئی امریکی انتظامیہ عسکریت پسندوں کی ٹارگٹ کلنگ کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتی ہے۔