بلوچستان بارودی سرنگ دھماکا 2 افراد جاں بحق

اسکول نذر آتش،کچھی میں موٹر سائیکل بارودی سرنگ کی زد میں آگئی، ایک زخمی.


اسکول نذر آتش،کچھی میں موٹر سائیکل بارودی سرنگ کی زد میں آگئی، ایک زخمی. فوٹو : فائل

ضلع بولان کی تحصیل کچھی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے دو افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا لیویز کے مطابق پیر کو موٹر سائیکل زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آگئی۔

جس سے محمد یونس اور قیصر خان کھیری جاں بحق جبکہ سراج احمد رند شدید زخمی ہوگیا جس کی ہسپتال میں حالت نازک بتائی جاتی ہے ،ادھر چاغی سے نمائندے کے مطابق گذشتہ شب نامعلوم افراد نے کلی رحمت اﷲ میں این جی او کے تحت چلنے والے گرلز مڈل سکول کو آگ لگادی جس سے تمام سامان اور ریکارڈجل کر خاکستر ہوگیا اسکول میں افغان مہاجرین کی بچیاں زیر تعلیم ہیں لیویز مزید کارروائی کررہی ہے، دریں اثناء نجی ٹی وی کے مطابق ایرانی سرحدی حدود سے پاکستانی علاقے پر ایک درجن سے زائد راکٹ فائر کیے گئے۔

تاہم جانی نقصان نہیں ہوا،پاکستان نے ایران سے احتجاج کیا ہے ، تفتان لیویز فورس کے مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ اتوار اورپیر کی درمیانی شب پیش آیا ، 15 راکٹ سرحدی علاقے مشکراپ سے گزرتے ہوئے پہاڑوں میں جا گرے جس سے مکینوں میں سخت خوف وہراس پھیل گئی، ڈپٹی کمشنر چاغیشاہ عرفان غرشین کے مطابق واقعے کے خلاف تفتان میں ایرانی حکام سے احتجاج کیا گیا اور آج (منگل) کو پاک ، ایران سرحدی افسروں کی میٹنگ طلب کرلی گئی ہے۔سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر درانی نے وفاقی وزارت خارجہ کوواقعہ سے مطلع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں