دن بھرکی 10 بڑی خبروں پر ایک نظر

سعودی عرب میں مدینہ منورہ اور قطیف میں خودکش حملے، 4 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق


ویب ڈیسک July 04, 2016
سعودی عرب میں مدینہ منورہ اور قطیف میں خودکش حملے، 4 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق- ڈیزائن/ جہانگیر

سعودی عرب کے شہر قطیف میں مسجد کے قریب خودکش حملہ ہوا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جب کہ مدینہ منورہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے. مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں۔



سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عیدالفطر 6 جولائی کو ہوگی۔ مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں۔



آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بنوں میں ٹی ڈی پیز کے کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ان کے ساتھ دن گزارہ اور افطاری بھی کی۔ مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں۔



وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہے کہ ملک میں کرپشن کے خلاف بات کرنا فیشن بن گیا ہے لیکن پیپلز پارٹی کے انڈر نائنٹین چیئرمین وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ساتھ اپنےوالدسے بھی اثاثوں سے متعلق پوچھیں۔ مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں۔



ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ڈھاکا میں دہشت گردی کے حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی میڈیا کے الزامات کو بے بنیاد ، غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قراردیتے ہوئے مسترد کردیا۔ مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں۔



حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کے پارلیمنٹ لاجز کے فلیٹ سے چور لاکھوں روپے اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں۔



عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہفتے کی شب ہونے والے یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 100 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں۔



پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی حالیہ شاندار فارم دیکھ کر لگتا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلش ٹیم ہی حاوی رہے گی۔ مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں۔



بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کو خود سے بڑا اسٹار قرار دے دیا۔ مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں۔



کیا آپ نے یہ نئی ویڈیو دیکھی ہے جس میں گھڑدوڑ کے ایک مقابلےمیں پاکستان اسٹار نامی گھوڑا سب سے آخری نمبر پر نظر آرہا ہے لیکن وننگ لائن کے قریب آتے ہی گھوڑا اپنی پوری قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھتے ہی دیکھتے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقابلے کا فاتح بن جاتا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |