سیاسی کلچرمیں تبدیلی سے فیملی پارٹیاںخوفزدہ ہیں عمران
ہماری جنگ اسٹیٹس کوکے حامیوں سے ہے،حقیقی قیادت سامنے آرہی ہے.
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ملکی سلامتی،خودمختاری اور انصاف کی فراہمی کے بغیرملک میںامن کاقیام ممکن نہیں۔
غیریقینی صورتحال میںملکی معیشت ترقی نہیںکرسکتی، ہماری جنگ اسٹیٹس کوکے حامیوںاورملک کابیڑہ غرق کرنیوالوں کیخلاف ہے۔تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن سے حقیقی عوامی قیادت ابھرکر سامنے آرہی ہے،تحریک انصاف جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے سیاسی کلچر میں مثبت تبدیلی لارہی ہے جس سے فیملی پارٹیاںخوفزدہ ہیں۔آئندہ عام انتخابات میں ملک میں حقیقی تبدیلی لائیں گے۔
ضلع بٹگرام اورتھاکوٹ سے تعلق رکھنے والے (ن)لیگ اورعوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدوراورسابق امیدواران اسمبلی نیازمحمدخان اورجاویدخان تھاکوٹ کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران نے کہاکہ حکمرانوںکی ناعاقبت اندیش پالیسیوںکی وجہ سے آج ملک حالت جنگ میں ہے،قومی سلامتی سے متعلق اہم نوعیت کے فیصلے ذاتی مفادکے پیش نظرکیے جارہے ہیں،کرپشن اورلوٹ مارکی وجہ سے مہنگائی اوربدامنی کادوردورہ ہے۔
اس موقع پر تحریک انصاف میں شامل ہونیوالے رہنماؤں نے عمران خان کو بٹگرام کے دورے کی دعوت دی۔عمران خان نے پارٹی رہنمائوں اور سابق عہدیدار وں کوخبر دارکرتے ہوئے کہاکہ پارٹی الیکشن میں منتخب ہو نے تک کوئی خودکومرکزی اورصوبائی عہدیدار نہیں لکھ سکتا،ایساکر نیوالے کیخلاف پارٹی دستور کے مطا بق انضباطی کارروائی ہوسکتی ہے۔