الیکشن کی راہ میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آرہی مولانا فضل الرحمن

آزادانہ اور منصفانہ الیکشن ہی ملک کوآگے لے جائینگے،گفتگو، ڈیرہ دھماکے کی مذمت.

اسرائیل امریکا کے کہنے پر خونی کھیل میں مصروف ہے جو پورے اسلام کیخلاف دہشتگردی ہے فوٹو ایکسپریس

لاہور:
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیرمولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پرہونے چاہئیںاورانتخابات کے راہ میں کوئی رکاوٹ بھی نظر نہیں آرہی ہے۔


ہمارے نزدیک اب مسائل کا حل بھی مقررہ وقت پرعام انتخابات کرانے میںہے، پی پی پی اور اس کے اتحادی اپنی مدت بھی پوری کررہے ہیں اب عوام کوفیصلہ کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔ پارٹی عہدیداروں ومیڈیا کے نمائندوں سے ٹیلی فونک گفتگوکر تے ہوئے انہوںنے کہا کہ قوم آزادانہ منصفانہ انتخابات چاہتی ہے آزادانہ منصفانہ انتخا بات ہی ملک کواگے لے جانے کاذریعہ ثابت ہوں گے، جے یوآئی کے کارکن عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں اور رابطہ عوام مہم بڑھائیں، فضل الرحمن نے کہا کہ ایم ایم اے کا اجلاس جلد ہو رہا ہے فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان میںماتمی جلوس میںبم دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے۔

ادھرآزربائیجان کے دارالحکومت باکومیں ساتویں انٹر نیشنل ایشین پولیٹیکل پارٹنرزکانفرنس سے خطاب میں فضل الرحمن نے کہاکہ امریکا نے افغانستان میں طاقت استعمال کرکے دیکھ لیا ہے، مسئلہ کشمیربات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں مگر ہم مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے،اسرائیل امریکاکے کہنے پرخون کا کھیل کھیل رہا ہے یہ نہ صرف فلسطین بلکہ پورے اسلام کیخلاف کھلی دہشتگردی ہے۔
Load Next Story