نائجیریا خودکش حملوں میں 11 افراد ہلاک 30 زخمی

حملہ آوروں نے کادونا ریاست میں ایک فوجی بیرک کے اندر واقع چرچ پر حملہ کیا.


BBC November 27, 2012
فوج کا اسلامی عسکریت پسند تنظیم پر شبہ ہے جو ملک میں اسلامی شریعت کانفاذچاہتی ہے. فوٹو: اے ایف پی

GAROT: نائجیریا میں خودکش حملوں کے دوران 11 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔

خودکش حملہ آوروں نے کادونا ریاست میں ایک فوجی بیرک کے اندر واقع چرچ پر حملہ کردیا۔ ایک فوجی ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ بیرک کے اندر دو گاڑیاں لے جا کر ٹکرائی گئیں۔

انھوں نے اس حملے کو 'حیرت انگیز اور خجالت آمیز' قرار دیا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ حملے میں کس کا ہاتھ ہے، لیکن فوج کو اسلامی عسکریت پسند تنظیم بوکو ہرام پر شبہ ہے جس نے حال ہی میں ریاست کے اندر چرچوں پر حملے کیے ہیں۔ تنظیم حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں اسلامی شریعت نافذ کرنا چاہتی ہے۔ لاگوس میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار ول روس کا کہنا ہے کہ اگرچہ عیسائیوں کے چرچ عام نشانہ ہیں، یہ واقعہ براہِ راست فوج پر حملہ لگتا ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ بیرکوں میں ایک بس داخل ہوئی جس نے چرچ کی دیوار کو ٹکر مار دی اور دھماکے سے پھٹ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |