پشاور میں بھتہ نہ دینے پر خواجہ سرا کے گھر کو آگ لگادی گئی

خواجہ سرا سرکاری ملازم ہے جس سے 10 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا تھا۔


ویب ڈیسک July 05, 2016
خواجہ سرا سرکاری ملازم ہے جس سے 10 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا تھا۔ فوٹو؛ ایکسپریس

بھتہ نہ دینے پر سرکاری ملازمت پیشہ خواجہ سرا کے گھر کو آگ لگادی گئی تاہم واقعہ میں خواجہ سرا محفوظ رہا۔

خیبر پختونخواہ ایکشن الائنس کے مطابق پشاور کا رہائشی آرزو نامی خواجہ سرا سرکاری ملازم ہے، آرزو سے چند روز قبل 10 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا تاہم پولیس نے بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا تھا جسے بعد ازاں رہا کردیا، ملزمان نے پولیس کی موجودگی میں خواجہ سرا کو دھمکیاں بھی دی تھیں جب کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکا رکردیا تھا۔

خیبر پختونخواہ ایکشن الائنس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے دھمکیوں کے باوجود پولیس نے کسی بھی قسم کا ایکشن لینے سے انکار کردیا جس کے بعد گزشتہ رات نا معلوم افراد نے خواجہ سرا آرزو کے گھر کو آگ لگادی تاہم اس واقعہ میں آرزو محفوظ رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |