عیدالفطر کے موقع پر پنجاب بھر میں سیکیورٹی الرٹ 25 اضلاع حساس قرار

لاہور، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی اور دیگر شہروں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

لاہور، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی اور دیگر شہروں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

عید الفطر كے موقع پر پنجاب بھر میں ہائی الرٹ کرتے ہوئے 25 اضلاع کو حساس قرار دے دیا گیا۔


پنجاب پولیس نے عیدالفطر کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی جب کہ 25 اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے جن میں 12 اضلاع کو اے اور 13 کو بی کیٹگری میں کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب جن شہروں كو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ان میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، منڈی بہاوالدین، جھنگ، ساہیوال، مظفرگڑھ سمیت دیگر شہر شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے ان شہروں میں امن امان برقرار ركھنے اور سیكیورٹی كے لیے مقامی پولیس كے علاوہ پولیس كانسٹیبلری اور ایلیٹ پولیس فورس كے جوانوں كو بھی تعینات كیا گیا ہے، مساجد اور عید گاہوں كے باہر پر وال تھرو گیٹ نصیب كیے جائیں گے اور ہر شخص كی مكمل چیكنگ ہو گی۔
Load Next Story