مختلف ممالک میں ’’ میڈ ان پاکستان‘‘ کے انعقاد کو حتمی شکل دیدی گئی

آم کی پرموشن کیلیے اٹلی،قطر،بیلاروس،موروکو میں پروگرامزکیے جائینگے


اظہر جتوئی July 05, 2016
یو ایس ایڈ اور ہری پور چیمبر مل کر الماتے میں جنرل نمائش،اکتوبر نومبر میں ایران اورسری لنکا میں نمائشیں،روس میں روڈ شومنعقد کیاجائیگا،وزارت تجارت،سرکاری دستاویز فوٹو: فائل

وزارت تجارت نے ملک برآمدات میں اضافہ اوررواں مالی سال چوبیس ارب ڈالر کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے روس، بھارت، ایران اور وسطی ایشیائی ریاستوں سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں میڈ ان پاکستان نمائشوں کے انعقاد کے منصوبے کو حتمی شکل دیدی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق ایشیا ٹریڈ پرموشن فورم کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، یہ اجلاس لاہور میں رواں سال ستمبر کے مہینہ میں منعقد ہوگا، جس میں ایشیا ٹریڈ پرموشن فورم کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز شرکت کریں گے۔

وسطی ایشیائی ریاستوں میں پاکستان کی مصنوعات کی ایکسپورٹ میں اضافے کے لیے دوشنبے میں سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، یہ نمائش رواں سال اگست میں ہوگی۔ بھارت کے دارالحکومت دہلی میں عالیشان پاکستان نمائش کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،یہ نمائش رواں سال ستمبر میں ہوگی۔ پاکستان کی آم کی پرموشن کے لیے اٹلی،قطر، بیلاروس، موروکو میں مخلتف پروگرام کیے جائیں گے، ستمبر کے مہینے ہی میں یو ایس ایڈ ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے ساتھ مل کر الماتے میں جنرل مائش کا انعقاد کیا جائے گا۔

دستاویزات کے مطابق رواں سال اکتوبر نومبر میں ایران میں بھی عالیشان پاکستان نمائش کا انعقاد کیا جائے گا، یہ نمائش سنگل کنٹری ہوگی جس میں ملک کی مصنوعات کو نئی منڈی میں اپنی اشیا متعارف کرانے کا موقع ملے گا۔ رواں سال اکتوبر اور نومبر کے مہینے میں روس میں روڈ شو کا انعقاد کیا جائے گا۔ اگلے سال جنوری میں سری لنکا میں سنگل کنٹری نمائش کا انعقاد کیا جائے گا جس میں میڈ ان پاکستان اشیا کو متعارف کرانے کا موقع ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں