ڈکٹیٹروں اور عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کو ہرصورت سزا ملنی چاہیے آصف زرداری

اس روز ہمیں اس عہد كی ضرورت ہے كہ ہم ایك طرف تو جمہوریت كی حفاظت كریں اور دوسری طرف ڈكٹیٹروں كو سزا ملے، سابق صدر


ویب ڈیسک July 05, 2016
اس روز ہمیں اس عہد كی ضرورت ہے كہ ہم ایك طرف تو جمہوریت كی حفاظت كریں اور دوسری طرف ڈكٹیٹروں كو سزا ملے، سابق صدر، فوٹو؛ فائل

KARACHI: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ڈكٹیٹر اور عوام كے حقوق اور آزادی كو غصب كرنے والوں كو ہر صورت میں سزا ملنی چاہیے اور ایك روز سزا مل كر رہے گی۔

پاكستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز كے صدر آصف زرداری نے 5 جولائی کے حوالے سے اپنے بیان میں 5 جولائی كو قومی تاریخ كا ایك سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے كہا كہ ہمیں اس عہد كی ضرورت ہے كہ جمہوریت كی حفاظت كریں اورڈكٹیٹروں كو سزا ملے، ڈكٹیٹر اور عوام كے حقوق اور آزادی كو غصب كرنے والوں كو ہر صورت میں سزا ملنی چاہیے اور ایك روز سزا مل كر رہے گی، یہ دن بہت ساری جہتوں سے سیاہ دن ہے، ایك تو اس روز ایك ڈكٹیٹر نے منتخب وزیراعظم كا تختہ الٹا اور بعد میں اسے پھانسی پر لٹكا دیا، یہ وہی دن ہے جس روز آئین كا حلیہ بگاڑ دیا گیا اور ریاستی اداروں كی تباہی كا عمل شروع ہوا۔

آصف زرداری نے کہا کہ اسی دن ڈكٹیٹر نے جہاد كو نجی بنا دیا اور جہادی ایجنڈا نہ صرف ملك پر مسلط كردیا بلكہ ملك كی سرحدوں كے باہر بھی یہی سیكیورٹی پالیسیاں اور مقاصد كے حصول كے لیے جہاد كو استعمال كیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی انتہاپسندی اور یہ سیكیورٹی مقاصد آج بھی قوم كا پیچھا كر رہے ہیں، اس سے پہلے كبھی بھی ایك فرد نے اتنی تباہی نہیں پھیلائی جتنی كہ اس ڈكٹیٹر نے قوم اور ریاستی اداروں كو ہائی جیك كركے پھیلائی ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ 5 جولائی كا روز قوم كے لیے شرم اور بھیانك دن ہے، اس روز ہمیں اس عہد كی ضرورت ہے كہ ہم ایك طرف تو جمہوریت كی حفاظت كریں اور دوسری طرف ڈكٹیٹروں كو سزا ملے۔ آصف زرداری نے كہا كہ ڈكٹیٹر اور عوام كے حقوق اور آزادی كو غصب كرنے والوں كو ہر صورت میں سزا ملنی چاہیے اور ایك روز سزا مل كر رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔