صدربنا توبا حجاب خواتین کو نوکریوں سے نکال دوں گا ٹرمپ کی ہرزہ سرائی

حجاب والی خواتین کی جگہ رٹائرڈ فوجیوں کو نوکریاں دوں گا، ٹرمپ


INP July 05, 2016
مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزاورتعصب پرستانہ بیان دینے پر امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ہمہشہ ہی شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔:فوٹو؛ فائل

KARACHI: ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر زہر افشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو حجاب پہننے والی خواتین کو سرکاری محکموں سے نکال دیں گے۔

ریاست نیوہمپشائر کے شہر مانچسٹر میں ایک ریلی کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو محکمہ ٹرانسپورٹ، سیکیورٹی، ایڈمنسٹریشن میں کام کے دوران حجاب پہننے والی مسلمان خواتین کو نوکری سے نکال دیں گے، ان خواتین کی جگہ رٹائرڈ فوجیوں کو نوکریاں دیں گے۔

واضح ر ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزاورتعصب پرستانہ بیان دینے پر امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ہمہشہ ہی شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں