پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایشیا کی ٹائیگر مارکیٹ بن گئی بلوم برگ

نجکاری پروگرام اور آئی ایم ایف سے بہتر تعلقات نے پاکستانی معیشت کو بھارت سے مقدم کردیا، عالمی مالیاتی ادارہ


INP July 05, 2016
ایمرجنگ انڈیکس میں شامل ہونے سے بھی سرمایہ کاری میں زبردست اضافے کا امکان ہے، تازہ رپورٹ جاری فوٹو: آئی این پی/فائل

عالمی مالیاتی ادارے بلوم برگ نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو ایشیا کی بہترین مارکیٹ قرار دیتے ہوئے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 15 فیصد اضافہ اور سالانہ تیز رفتار ترقی سے پاکستانی اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر ایشیا کی ٹائیگر مارکیٹ بن گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے پاکستانی معاشی ترقی استحکام کے مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھ رہی جبکہ نجکاری پروگرام میں اصلاحات اور آئی ایم آیف سے بہتر تعلقات نے پاکستانی معیشت کو بھارت سے مقدم کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایم ایس سی آئی کے ایمرجنگ انڈیکس میں شامل ہونے کے بعد بیرونی سرمایہ کاری میں زبردست اضافے کا امکان ہے جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری میں چین کی 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر بھی غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن دیکھ رہے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا میں شرح سود، چینی معیشت میں گراوٹ کے بعد عالمی سرمایہ کاروں کی نظر پاکستان کو سرمایہ کاری کیلیے بہترین متبادل تصور کررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں