عامر خان تلاش کی پروموشن کے لئے جالندھر پہنچ گئے

لوگ صرف انٹرٹینمنٹ کے لئے سینما میں نہ جایا کریں بلکہ حقیقی کہانیوں پر مبنی فلمیں دیکھا کریں،عامر خان

لوگ صرف انٹرٹینمنٹ کے لئے سینما میں نہ جایا کریں بلکہ حقیقی کہانیوں پر مبنی فلمیں دیکھا کریں،عامر خان فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم "تلاش" کی پروموشن کے لئے جالندھر پہنچ گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق عامر خان آجکل اپنی فلم تلاش کی پروموشن کی بھرپور کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ، پروڈیوسر اور ہدایت کار کے ہمراہ عامر خان بھارت کے شہر جالندھر پہنچ چکے ہیں جہاں فلم کی پروموشن کے دوران ان کا کہنا تھا ان کی آنے والی فلم "تلاش" تجسس سےبھرپور ڈرامہ اورجذباتی کہانی ہے اس لئے لوگ اسے پسند کریں گے ۔

عامر خان کا کہنا تھا لوگ صرف انٹرٹینمنٹ کے لئے سینما میں نہ جایا کریں بلکہ حقیقی کہانیوں پر مبنی فلمیں دیکھا کریں ، ان کا کہنا تھا کہ وہ فلم میں انسپکٹر کا کردار ادا کررہے ہیں، فلم"تلاش" 30 نومبر کو بھارت کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
Load Next Story