سی این جی ایسوسی ایشن کی غیر اعلانیہ ہڑتال عوام کی مشکلات میں اضافہ

سی این جی کی عدم دستیابی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہے اورعوام بسوں کی چھتوں پرسفرکرنے پر مجبورہیں ۔


ویب ڈیسک November 27, 2012
سی این جی کے لئےعوام کو گھنٹوں انتظار کا عذاب برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔ فوٹو : آن لائن، فائل

ملک بھر میں سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے غیر اعلانیہ ہڑتال جاری ہے جس کے باعث لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔


سی این جی ایسوسی ایشن اور اوگرا کے مابین قیمتوں کے تعین کے تنازع کے باعث ملک بھر میں میں سی این جی اسٹیشنز کی غیر اعلانیہ ہڑتال جاری ہے، گیس اسٹیشن بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ 90 فیصد اسٹیشنز بند ہیں اور جہاں سی این جی فروخت کی جارہی ہے وہاں گاڑیوں کی طویل قطاریں ہیں، اور عوام کو کئی کئی گھنٹوں انتظار کا عذاب برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔ سی این جی کی عدم دستیابی کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہے اور عوام بسوں کی چھتوں پرسفرکرنے پرمجبورہیں،


گزشتہ روز اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان ہونے والے مزاکرات بھی ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد فریقین کے درمیان آج پھر مذاکرات کا امکان ہے۔


واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سی این جی پر آپریٹنگ کوسٹ غیر قانونی قرار دئے جانے کے بعد اوگرا نے سی این جی کی قیمت میں 30 روپے گی کلو گرام کمی کردی تھی جس کے بعد ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن مالکان کی جانب سے غیر اعلانیہ ہڑتال کا سلسلہ جارہی ہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کا موقف ہے کہ موجودہ قیمت پر وہ سی این جی فروخت جاری نہیں رکھ سکتے اس صورت میں وہ اپنا کاروبار بند کررہے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں