مردان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی

زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ابوبکر اور گل کریم کے نام سے ہوئی ہے، پولیس


ویب ڈیسک July 05, 2016
دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔:فوٹو:فائل

لاہور: خواجہ گنج بازار میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مردان کے علاقے طوروکے خواجہ گنج بازار میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب وہاں ٹریفک پولیس اہلکارڈیوٹی پرتعینات تھے۔ دھماکا اس قدرشدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں اوردیگراملاک کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال مردان منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شناخت ابوبکر اور گل کریم کے نام سے ہوئی ہے، دھماکے کے لیے 800 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جو کہ پہلے سے ہی سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔ بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز کے گشت کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں