مصری صدر مرسی کی اعلیٰ عدالتوں کے ججز سے ملاقات کے باوجود احتجاجی مظاہرے جاری

تحریر اسکوائر پر موجود مخالفین کا کہنا ہے کہ وہ صدر کے اختیارات میں کمی تک علاقہ نہیں چھوڑیں گے۔


ویب ڈیسک November 27, 2012
تحریر اسکوائر پر موجود مخالفین کا کہنا ہے کہ وہ صدر کے اختیارات میں کمی تک علاقہ نہیں چھوڑیں گے۔ فوٹو: رائٹرز

مصر کے صدر محمد مرسی کی اعلیٰ عدالتوں کے ججزسے ملاقات کے باوجود ان کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

صدرمحمد مرسی نے ججز سے ملاقات میں اپنے اختیارات میں اضافے کے حوالے سے ان کے خدشات دورکئے۔ ملاقات میں صدر محمد مرسی کا کہنا تھا انہوں نے ججز کے اختیارات میں کمی کی کوشش نہیں کی جب کہ مصری صدر کے ترجمان کے مطابق صدر کے اختیارات میں اضافہ عارضی ہے۔


دوسری طرف مصری صدر محمد مرسی کے اختیارات کے خلاف مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے اور ان کے مخالفین قاہرہ کے تحریر اسکوائر پرجمع ہیں۔ مظاہرین نے واضح کیا ہے کہ وہ صدر کے اختیارات میں کمی تک علاقہ نہیں چھوڑیں گے۔


ادھرامریکا نے مصر کے صدر محمد مرسی کی طرف سے وسیع تر اختیارات سنبھالنے کے معاملے پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے مصر کے اپنے ہم منصب محمد کامل امر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور صدرکے اختیارات کا معاملہ اٹھایا۔


محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کے مطابق امریکا نہیں چاہتا کہ کسی فردِ واحد کے پاس بے انتہا اختیارات ہوں۔ اِس قسم کے تنازعات کے حل کےلئے امریکا جمہوری طریقے اختیار کرنے کو اہمیت دیتا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کا کہنا ہے صدر اوباما نے تمام لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں