عدالت نےصہبا مشرف کو اپنے ذرائع آمدن بتانے کا آخری موقع دے دیا

صہبا مشرف سابق آرمی چیف کی آمدن پر انحصار کرتی تھیں


ویب ڈیسک November 27, 2012
صہبا مشرف سابق آرمی چیف کی آمدن پر انحصار کرتی تھیں. فوٹو فائل

انسداد دہشتگردی کی عدالت نےصہبا مشرف کواثاثوں کی بحالی کے حوالے سے درخواست پر اپنے ذرائع آمدن بتانے کا آخری موقع دے دیا۔

جج چوہدری حبیب الرحمان پر مشتمل انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک نے وکلا کے پیش نہ ہونے پر بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت8 دسمبر تک ملتوی کردی جبکہ پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دے کے اثاثے ضبط کرنے کے خلاف ان کی اہلیہ صہبا مشرف کی درخواست پر ایف آئی اے نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کیس 6 ماہ سے زیر التوا ہے اور صہبا مشرف اپنی آمدن کے حوالہ سے کوئی بیان نہیں دیا۔

صہبا مشرف سابق آرمی چیف کی آمدن پر انحصار کرتی تھیں لہذا یہ اثاثے پرویز مشرف کے ہیں جو کہ بے نظیر قتل کیس کے مرکزی ملزم ہیں، عدالت نے صہبا مشرف کو اپنی آمدن سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں