دہشت گرد اسلام کا لبادہ اوڑھ کرہم پر حملہ آور ہیں قائم علی شاہ

پوری مسلم امہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائے، وزیراعلیٰ سندھ


ویب ڈیسک July 05, 2016
پوری مسلم امہ دہشتگردی کے خلاف متحد ہوجائے، وزیراعلیٰ سندھ. فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اسلام کا لبادہ اوڑھ کرہم پر حملہ آور ہیں۔

عمرے کی ادائیگی کے بعد کراچی پہنچنے پروزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اسلام کا لبادہ اوڑھ کرہم پرحملہ آورہیں، دہشت گردوں نے مسجد نبوی پرحملہ کرکے ثابت کردیا کہ وہ اسلامی تعلیمات کے دشمن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری مسلم امہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائے۔

وزیراعلی سندھ نے چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو وزیراعلی ہاوس طلب کرلیا جہاں کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے وزیراعلی کو امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں