پاکستان نے جدہ میں امریکی قونصل خانے کے حملہ آور سے متعلق تحقیقات شروع کردی
حکام کا عبداللہ گلزارکی تصدیق تک کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز
سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے مبینہ خودکش بمبار عبداللہ گلزار کی پاکستانی شہریت کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکام نے جدہ میں امریکی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے عبداللہ گلزار خان کی پاکستانی شہریت سے متعلق تحقیقات شروع کردیں تاہم تحقیقات سے قبل حکام نے کسی بھی قسم کا کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے جب کہ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عبداللہ گلزار گزشتہ 12 سال سے اپنی اہلیہ، بچوں اور والدہ کے ہمراہ سعودی عرب میں ہی مقیم تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے تین شہروں، مدینہ، جدہ اور قطیف میں 3 خودکش دھماکے ہوئے تھے جن میں سے جدہ میں ہونے والے دھماکے سے متعلق سعودی وزارت داخلہ نے خودکش بمبار کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے اسے پاکستانی شہری قرار دیا تھا۔