وزارت داخلہ کو دھمکی دینے والے ملزم کوعدالت نے جیل بھیج دیا

عدالت نےمقدمے کی سماعت کے بعد ملزم کو 14 روز کے لئے جیل بھجوا دیا۔


ویب ڈیسک November 27, 2012
عدالت نےمقدمے کی سماعت کے بعد ملزم کو 14 روز کے لئے جیل بھجوا دیا۔ فوٹو فائل

وزارت داخلہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے ملزم کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جیل بھیج دیا۔

ملزم طارق محمود کوانسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبردو میں پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت میں ملزم کا موبائل فون اورسم بھی پیش کی، عدالت نےمقدمے کی سماعت کے بعد ملزم کو 14 روز کے لئے جیل بھجوا دیا۔

پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملزم طارق نے خود کو بے گناہ قراردیا، اس کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردی کی کسی کارروائی میں ملوث نہیں اسے شک کی بناء پر گرفتار کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں