بھارتی گلوکارہ سونیدھی چوہان پرفارمنس کے دوران اسٹیج پرگر پڑیں
اسٹیج پر بری طرح گرنے کے باوجود گلوکارہ نے ڈانس کرنا شروع کردیا۔
بھارت کی مایہ ناز گلوکارہ سونیدھی چوہان امریکا میں ایک کنسرٹ میں شاندار پرفارمنس کے دوران پاؤں پھسلنے کے باعث اچانک اسٹیج پر گر پڑیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی مایہ ناز گلوکارہ سونیدھی چوہان امریکا میں ایک کنسرٹ کے دوران بری طرح اسٹیج پر گر پڑیں، گلوکارہ اسٹیج پر اپنی گلوکاری میں اتنی مدہوش تھی کہ اچانک وہ اپنے پیچھے رکھے اسپیکر کو نہ دیکھ پائیں جس سے ٹکرانے کے بعد اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور اسٹیج پر گرگئیں۔ اسٹیج پر بری طرح گرنے کے باوجود گلوکارہ نے ڈانس کرنا شروع کردیا اور حاضرین کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ وہ گری نہیں بلکہ یہ ان کی پرفارمنس کا حصہ تھا۔
دوسری جانب گلوکارہ اب اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھنے والی ہیں جہاں وہ بالی ووڈ نگری کی شارٹ فلم "پلئینگ پرییا" میں اداکاری کے جوہردکھائیں گی۔ سونیدھی چوہان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرنا چاہتی تھی لیکن انہیں یہ معلوم نہ تھا کہ انہیں اداکاری میں بھی اتنا مزہ آئے گا۔