ہلاکتوں کا سبب ٹائنو سیرپ نہیں بلکہ اس کا حد سے زیادہ استعمال تھا محکمہ صحت

محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیرپ پینے سے زیادہ ترہلاکتیں نشہ کرنے والے افراد کی ہوئیں

محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیرپ پینے سے زیادہ ترہلاکتیں نشہ کرنے والے افراد کی ہوئیں، ڈیزائن: اویس خان

محکمہ صحت نے ٹائنو سیرپ کو درست قرار دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں ہلاکتوں کا سبب سیرپ کے حد سے زیادہ استعمال کو قرار دیا ہے۔


محکمہ صحت پنجاب نےاپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ لاہور میں ٹائنو سیرپ سمیت 6 بڑی اور7 مقامی کمپنیوں کا کھانسی کا شربت لوگ بطور نشہ استعمال کرتے ہیں ، اس کیس میں زیادہ تر ہلاکتیں دو میڈیکل اسٹورز سے خریدے گئے ٹائنوسیرپ کےباعث ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ ان میڈیکل اسٹورز کے مالکان نے سیرپ میں نشہ آور چیز ملائی ہو تاہم رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیرپ استعمال کرنے والے زیادہ تر افراد نشہ کرتے تھے جبکہ مرنے والے افراد میں سے زیادہ تر نے سیرپ کی 3 سے 4 بوتلیں استعمال کیں۔
Load Next Story