ارباب اختیار ہمیں دیوار سے لگانے کے بجائے سینے سے لگائیں فاروق ستار
گزشتہ ماہ سے اپنے تحفظات کا اظہار کررہے ہیں لیکن ہماری جائز شکایات کو بھی کہیں نہیں سنا جارہا،رہنما ایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی کی سب سے بڑی اسٹیک ہولڈر ہے اس کے باوجود اس پر غیراعلانیہ پابندی لگائی جارہی ہے لہٰذا ارباب اختیار ہمیں دیوار سے لگانے کے بجائے سینے سے لگائیں۔
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے عزیز آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ارباب اختیار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمیں دیوارسے لگانے کے بجائے اپنے سینے سے لگائیں، اگر ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے اورنا انصافیوں کا سلسلہ جاری رکھا گیا توعوام کے جذبات پرقابو رکھنا بہت مشکل ہوگا۔ انہوں نے وزیراعظم، وزیر داخلہ، آرمی چیف اور کورکمانڈر کراچی سے رینجرز کے ماورائے آئین و قانون اقدامات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرکے ضرب عضب کی کامیابی کو ضائع کیا جارہا ہے، اداروں کا سارا وقت ایم کیوایم کے خلاف جے آئی ٹیزاور ویڈیو ز بنانے میں لگ رہا ہے اور اس سے دہشت گردوں کو جگہ مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کراچی کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے اور اس میں تمام قومیتیں، اکائیاں، مذہب اور مسلک کے لوگ ہیں، ایم کیوایم شہر کی سب سے بڑی اسٹیک ہولڈر بھی ہے لیکن اس کے باوجود کراچی کے حوالے سے فیصلوں میں ایم کیوایم کو شامل نہیں کیا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری جائز شکایات کو بھی کہیں نہیں سنا جارہا، ایم کیوایم کو بے دست و پا کرکے دیوار سے لگایا جارہا ہے، اس کی سیاسی وفلاحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہیں جس سے لوگوں میں غم وغصہ پیدا ہورہا ہے اور وہ اپنے آپ کو بیگانہ نا محسوس کررہے ہیں۔