چارسدہکار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق 4 زخمی

چارسدہ کے علاقے رجڑ بائی پاس روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی

چارسدہ کے علاقے رجڑ بائی پاس روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی فوٹو : فائل

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہو گئے.


ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کے علاقے رجڑ بائی پاس روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں راہ گیر خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے ، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کانتیجہ لگتاہے۔
Load Next Story