جرمنیفيكٹری ميں آگ لگنے سے14 افراد ہلاک متعدد زخمی

ريسكيو حكام كے مطابق ابھی تک آگ لگنے كی وجہ معلوم نہيں ہو سكی ہے۔


INP November 27, 2012
فوری طورپر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات کا پتہ چل سکے گا،حکام۔ فوٹو: اے ایف پی

جرمنی كے شہر نوئے شٹاٹ ميں معذور افراد كی فيكٹری ميں لگنے والی آگ كے نتيجے ميں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہيں۔


مقامی ميڈيا كے مطابق عمارت ميں آگ لگنے كے وقت 50 افراد موجود تھے۔ اس فيكٹری ميں لكڑی اور دھات پر كام كيا جاتا ہے ليكن ابھی تک يہ واضح نہيں ہو سکا ہے كہ فيكٹری ميں كوئی آتش گير مادہ موجود تھا يا نہيں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں كو مقامی اسپتال منتقل كر ديا۔ ريسكيو حكام كے مطابق ابھی تک آگ لگنے كی وجہ معلوم نہيں ہو سكی ہے۔


آگ مقامی وقت كے مطابق دوپہرایک بجے لگی اور ديكھتے ہی ديكھتے اس نے فيكٹری كے بڑے حصے كو اپنی لپيٹ ميں لے ليا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں