ہٹ اینڈ رن کیس سلمان خان کی بریت کے خلاف درخواست سماعت کیلیے منظور

مہاراشٹرا حکومت نے سلمان خان کو بری کرنے پر ممبئی ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔


ویب ڈیسک July 05, 2016
مہاراشٹرا حکومت نے سلمان خان کو بری کرنے پر ممبئی ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ فوٹو؛ فائل

PESHAWAR: بھارتی سپریم کورٹ نے مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان خان کی سزا ختم کرنے کے ممبئی ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا شمارفلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جب کہ سلو میاں اورتنازعات کا آپس میں گہرا کا تعلق ہے یہی وجہ ہے کہ ان پر مشہور زمانہ ہٹ اینڈ رن کیس کئی سال تک چلتا رہا ہے جس میں انہیں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جسے بعد میں ممبئی ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دیا تھا لیکن مہاراشٹراحکومت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر ایک بار پھر سلو میاں نئی مصیبت کا شکار ہوگئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں بری کردیا

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی حکومت کی جانب سے ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان خان کو بری کرنے کے ممبئی ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جسے عدالت عظمیٰ نے سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے جس کے بعد اب بار پھر سلو میاں پر ہٹ اینڈ رن کیس میں سزا کی تلور لٹکتی نظرآرہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:شرابی سلمان خان کو شہریوں کوگاڑی تلے کچلنے پر 5 سال کی جیل

واضح رہے کہ سلمان خان کے خلاف 2002 میں ہٹ اینڈ رن کیس دائرکیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ بالی ووڈ اسٹار نے نشے کی حالت میں اپنی گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھادی تھی جس کی زد میں آکرایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں