کے ای ایس سی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دفاتر کی بجلی کاٹ دی

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دفاتر کے ذمہ ایک ارب 30 کروڑ روپے کے بل واجب الاداہیں ، ترجمان کے ای ایس سی


ویب ڈیسک November 27, 2012
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دفاتر کے ذمہ ایک ارب 30 کروڑ روپے کے بل واجب الاداہیں ، ترجمان کے ای ایس سی. فوٹو : فائل

ISLAMABAD: کے ای ایس سی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے 11 دفاتر کی بجلی کاٹ دی ۔

ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دفاتر کے ذمہ ایک ارب 30 کروڑ روپے کے بل واجب الاداہیں ، یقین دہانیوں کے باوجود واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی جس پر کے ای ایس سی نے بلدیہ عظمی کراچی کے 11 دفاتر کی بجلی منقطع کردی ۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مرکزی دفتر پر 6 کروڑ 30 لاکھ روپے ، لانڈھی اور نارتھ کراچی کے دفاترپر81 لاکھ اور کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس پر15 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ بل ادانہ کرنےوالے اداروں اور سینٹرز میں غریب آباد انڈرپاس ، پائپ فیکٹری ڈالمیا ، بس ٹرمینل یوسف گوٹھ ، بلدیہ ٹاؤن اور دیگر دفاتر شامل ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں