عراقی وزیر داخلہ نے بغداد بم دھماکوں کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا

بغداد میں ہفتے کو ہونے والے 2 بم دھماکوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔


ویب ڈیسک July 05, 2016
بغداد میں ہفتے کو ہونے والے 2 بم دھماکوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ فوٹو؛ فائل

SUKKUR/ KARACHI: عراق کے وزیر داخلہ نے بغداد میں بم دھماکوں کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی وزیر داخلہ محمد غبان نے بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے پیج پرعراقی وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہیں جب کہ غیر موجودگی میں نائب وزیر داخلہ ان کی ذمہ داریاں انجام دیں گے تاہم عراقی وزیر داخلہ کا استعفیٰ وزیراعظم کی جانب سے ابھی تک منظور نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہفتے کی شب ہونے والے یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں