نوازشریف کو سیاست سے کوئی باہر نہیں کرسکتاقمر زمان کائرہ

سازشوں کا راستہ روکنے کے لئے صدرآصف زرداری ایوان صدرمیں بیٹھے ہیں،قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو مکمل طور پر با اختیار کردیا ہے ، قمر زمان کائرہ فوٹو: فائل

PESHAWAR:
وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو سیاست سے کوئی باہر نہیں کرسکتا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سازشوں کا راستہ روکنے کے لئے صدرآصف زرداری ایوان صدرمیں بیٹھے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو مکمل طور پر با اختیار کردیا ہے۔


قمرزمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف نے ماضی سے سبق سیکھا ہے، انہیں کوئی سیاست سے باہر نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے انتخابات میں ہمیشہ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی طاقت عوام ہوتی ہے، ساری سیاسی جماعتیں پیپلزپارٹی کا جنازہ نکالنے کیلئے اتحاد کر لیتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی صورتحال بہت پیچیدہ ہے۔
Load Next Story