راولپنڈیہولی فیملی اسپتال میں نومولود بچوں کو چوہے کے کاٹنے پرعملے کے 5 ارکان معطل

ہولی فیملی اسپتال کےایم ایس کیپٹن ریٹائرڈ فیاض نے واقعہ کا نوٹس لیتےہوئے عملے کے 5 ارکان کو معطل کردیا ہے


ویب ڈیسک November 27, 2012
ہولی فیملی اسپتال کےایم ایس کیپٹن ریٹائرڈ فیاض نے واقعہ کا نوٹس لیتےہوئے عملے کے 5 ارکان کو معطل کردیا ہے ، فوٹو : ایکسپریس نیوز

ہولی فیملی اسپتال میں نومولود بچوں کو چوہے کے کاٹنے کے واقعے پر ہولی فیملی اسپتال کے ایم ایس نے عملے کے 5 ارکان کو معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کےہولی فیملی اسپتال میں اتواراورپیرکی درمیانی شب کو ترنول کےرہائشی توصیراحمد کےنومولود جڑواں بچوں کوچوہوں نے کاٹ لیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ چل بسا اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا ،جس کوتشویش ناک حالت میں آئی سی یومیں منتقل کردیا گیا جہاں اب اس کی حالت بہتر ہے۔

ہولی فیملی اسپتال کےایم ایس کیپٹن ریٹائرڈ فیاض نے واقعےکا نوٹس لیتےہوئے عملے کے 5 ارکان کو معطل کردیا ہے جبکہ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ چوہے کے کاٹنے سے کوئی بچہ جاں بحق نہیں ہواتاہم گریڈ 17 کے ڈاکٹروں کو معطل کرنے کا اختیار ان کے پاس نہیں، واقعے کی انکوائری کی جارہی ہے۔

ہولی فیملی اسپتال میں چوہوں کی بہتات کی وجہ صفائی کے ناقص انتظامات بتائےجاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |