دبنگ ٹومیں اپنے آئٹم سونگ سے سب کے ہوش اڑا دوں گی کرینہ کپور

دبنگ ٹومیں شامل آئٹم نمبرکرنےکے لئے مجھے راضی کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ سیف علی خان ہیں، کرینہ کپور


ویب ڈیسک November 27, 2012
کرینہ کپور نےکہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کے پرستاران کی اس پرفارمنس کو پسند کریں گے اوروہ اپنی شاندارپرفارمنس سے سبھی کے دل جیتنےمیں کامیاب ہوجائیں گی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ سلمان خان کی فلم دبنگ ٹومیں دلکش جلووں اور دھماکے دار پرفارمنس سے شائقین کے ہوش اڑادیں گی۔

ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نےکہا ہے کہ دبنگ ٹومیں شامل آئٹم نمبرکرنےکے لئے انہیں راضی کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کے شوہر سیف علی خان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دبنگ ٹو میں میراآئٹم سونگ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا سب سے دھماکےدار آئٹم نمبر ہوگا۔

کرینہ کپور نےکہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کے پرستاران کی اس پرفارمنس کو پسند کریں گے اوروہ اپنی شاندارپرفارمنس سے سبھی کے دل جیتنےمیں کامیاب ہوجائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں