تقسیم ہند کے وقت بچھڑنے والے بہن بھائی 65 سال بعد مل گئے

عاصم اپنےوالد یعقوب کو65 سال بعد پاکستان لایا اور بہن سے ان کی ملاقات کرائی۔


ویب ڈیسک November 27, 2012
تقسیم ہند کے وقت فاطمہ اپنے بہن بھائیوں سے بچھڑ کر پاکستان آ گئی تھی جبکہ اس کا بھائی یعقوب دوسرے بہن بھائیوں کے ساتھ بھارت میں ہی رہ گیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:

تقسیم ہند کے وقت بچھڑنے والے یعقوب اور اس کی بڑی بہن فاطمہ آج 65 سال بعد دوبارہ ایک دوسرے سے مل گئے۔


دونوں بہن بھائی تقسیم ہند سے قبل ضلع ہریانہ کے گاؤں گھرگھایا میں رہتے تھے، تقسیم ہند کے وقت فاطمہ اپنے بہن بھائیوں سے بچھڑ کر پاکستان آ گئی تھی جبکہ اس کا بھائی یعقوب دوسرے بہن بھائیوں کے ساتھ بھارت میں ہی رہ گیا۔ انہوں نے سمجھا کہ فاطمہ ان دنوں جاری شورش میں ماری گئی لیکن تقریباًایک سال قبل یعقوب کا بیٹا عاصم اپنے کسی رشتے دار سے ملنے پاکستان آیا تو اسے پتہ چلا کہ اس کی پھوپھی فاطمہ زندہ ہیں اور اوکاڑہ کے محلہ صمد پورہ میں رہتی ہیں۔


عاصم نےاوکاڑہ جاکر اپنی پھوپھی کو والد اورچچاؤں کے بارے میں بتایا تو فاطمہ بی بی نے اسے پہچان لیا۔ عاصم اپنےوالد یعقوب کو65 سال بعد پاکستان لایا اور بہن سے ان کی ملاقات کرائی۔ یعقوب کی عمر تقریبا 85 سال جبکہ فاطمہ بی بی 95 سال کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں