بھارت میں گائے ذبح کرنے پر پابندی کے باعث کرکٹ بالز کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ

بھارت میں ایک برس قبل جو کرکٹ گیند 400 روپے میں مل جایا کرتی تھی وہ اب 800 روپے میں فروخت ہورہی ہے


Sports Desk July 06, 2016
بھارت میں گیند ساز ادارے زیادہ تر گیند گائے کی کھال سے حاصل ہونے والے چمڑے سے گیندیں بناتے ہیں فوٹو: فائل

بھارت میں گائے ذبح کرنے پر پابندی کی وجہ سے کرکٹ گیندوں کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوگیا۔

بھارت میں گیند ساز ادارے زیادہ تر گیند گائے کی کھال سے حاصل ہونے والے چمڑے سے گیندیں بناتے ہیں۔ یہ ان ریاستوں سے آتا تھا جہاں گائے کے ذبح کرنے پر پابندی نہیں مگر بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی کی وجہ سے گیند ساز ادارے بھی اس خوف کا شکار ہوگئے ہیں کہ کہیں گائے کا چمڑا استعمال کرنے پر انھیں بھی قتل نہ کردیا جائے۔ اس لیے انھوں نے ملکی لیدر کا استعمال بند کردیا ہے۔


میرٹھ سے تعلق رکھنے والے ایک مینوفیکچرر کا کہنا ہے کہ ہم اب انگلینڈ سے لیدر امپورٹ کررہے ہیں جو پہلے ہی مہنگا ہوتا ہے، پھر اس پر ہمیں ڈیوٹی اور دیگر ٹیکس ادا کرنا پڑتے ہیں، ایک برس قبل جو کرکٹ گیند 400 روپے میں مل جایا کرتی تھی وہ اب 800 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں