عید پر بلا تعطل بجلی نہیں دے سکتے حکومت کی معذرت

وزارت پانی و بجلی میں اس حوالے سے کنٹرول روم عید کے تینوں دن کام کرتا رہے گا


Numainda Express July 06, 2016
وزارت پانی و بجلی میں اس حوالے سے کنٹرول روم عید کے تینوں دن کام کرتا رہے گا جہاں صارفین کو بجلی کی فراہمی اور اس سے متعلقہ شکایات کا ازالہ کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: وزارت پانی و بجلی نے عیدالفطر کے تینوں دن ملک بھر میں صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی یقین دہانی سے معذرت کرتے ہوئے تمام تر ذمے داری تقسیم کار کمپنیوں پر ڈال دی۔

وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق وزارت نے کراچی، سکھر، حیدرآباد، پشاور سمیت سندھ اور خیبرپختونخوا جبکہ پنجاب میں لاہور اور فیصل آباد سمیت ملک کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے علاقوں میں بجلی بحران کے باعث کسی بھی قسم کی ذمے داری لینے سے معذرت کرتے ہوئے متعلقہ تقسیم کار کمپنیوں کو اس سلسلے میں انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں تاہم وزارت پانی و بجلی میں اس حوالے سے کنٹرول روم عید کے تینوں دن کام کرتا رہے گا جہاں صارفین کو بجلی کی فراہمی اور اس سے متعلقہ شکایات کا ازالہ کیا جائیگا۔

وزارت کے سینئر عہدیدار نے ایکسپریس کو بتایا کہ موسم گرم ہونے اور سندھ میں ٹرانسفارمرز اور بجلی تنصیبات کی ابتر صورتحال کے باعث حکومت نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلئے عیدالفطر کے موقع پر متعلقہ تقسیم کار کمپنیوں کو اپنے طور پر بجلی کی فراہمی کیلیے بروقت انتظامات کرنے اور عملے کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں