ہڑتالی ڈاکٹرز ڈیوٹی پر واپس آجائیں ورنہ ہمارا میٹر بھی گھوم سکتا ہے اسلم رئیسانی

شعبہ حادثات انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کھلوایا گیا ہے اس لئے اب ڈاکٹروں کو چاہئے کہ وہ فوری ڈیوٹی پر آجائیں، وزیر اعلیٰ


ویب ڈیسک November 27, 2012
شعبہ حادثات انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کھلوایا گیا ہے اس لئے اب ڈاکٹروں کو چاہئے کہ وہ فوری ڈیوٹی پر آجائیں، وزیر اعلیٰ فوٹو: آن لائن

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے خبردار کیا ہے کہ ہڑتالی ڈاکٹر فوری طور پر ڈیوٹی پر واپس آجائیں ورنہ ہمارا میٹر بھی گھوم سکتا ہے۔

سول اسپتال کوئٹہ کے شعبہ حادثات کے دورے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شعبہ حادثات کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کھلوایا گیا ہے اس لئے اب ڈاکٹروں کو چاہئے کہ وہ فوری ڈیوٹی پر آجائیں ورنہ ہمارا میٹر بھی گھوم سکتا ہے۔

نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں جو سی ایم ایچ میں عوام کوعلاج معالجے کی سہولیات فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال(سی ایم ایچ) کا بھی دورہ اور مریضوں کی عیادت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |