پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو حق مانگنا مہنگا پڑگیا

تشدد کرنے والے کلرک کو یونیورسٹی سے معطل کردیا گیا۔

نگہت کوثر کو 7 ہزار روپے کا چیک مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس

پنجاب یونیورسٹی کے کلرک نے چیک مانگنے پر سابق طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے کلرک کو معطل کردیا۔


پنجاب یونیورسٹی کی سابق طالبہ نگہت کوثر وزیر اعلیٰ کپ میں شرکت کے عوض ملنے والی 7 ہزار کی رقم کا چیک لینے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پہنچی تواس دوران دونوں کے درمیان بحث شروع ہوگئی جس پر کلرک شاہد محمود بٹ نے اس سے مبینہ طور پر بدتمیزی کی اور تھپڑ مارے۔ اس واقعے کے بعد نگہت نے پولیس کو بلالیا اور کلرک کے خلاف تحریری درخواست دے دی۔

دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے کلرک کو معطل کرکے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
Load Next Story