آپریشن ضرب عضب شروع نہ ہوتا تو ملک کو بہت نقصان ہوتا گورنر سندھ

پاک فوج، پولیس اور حساس اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں، ڈاکٹر عشرت العباد

اللہ تعالی پاکستان اور عالم اسلام کی حفاظت کرے، گورنر سندھ فوٹو: فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کہتے ہیں کہ آپریشن ضرب عضب شروع نہ ہوتا تو ملک کو بہت نقصان ہوتا۔

کراچی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، پاک فوج، پولیس اور حساس اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں،اگر آپریشن ضرب عضب شروع نہ ہوتا تو ملک کو بہت نقصان ہوتا۔ اللہ تعالی پاکستان اور عالم اسلام کی حفاظت کرے۔


ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحب زادے اویس شاہ ایڈووکیٹ کا اغوا اور امجد فرید صابری کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات جاری ہیں، امجد فرید صابری قومی اثاثہ تھے،ان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

بعد ازاں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر اور آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے گورنر سندھ سے ملاقات کی، اس موقع پر سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کے حوالے سے صورت حال پر غور کیا گیا۔

Load Next Story