بھارت اور بنگلا دیش کے علاوہ دنیا بھر میں آج ایک ساتھ عید الفطر منائی جارہی ہے

پاکستان، ایران، مشرق وسطیٰ ، مشرق بعید، آسٹریلیا اور امریکا و یورپ میں مسلمان آج عید الفطر منارہے ہیں


ویب ڈیسک July 06, 2016
پہلی مرتبہ بھارت اور بنگلادیش کے علاوہ دنیا بھر میں ایک ہی روز عید الفطر منائی جارہی ہے فوٹو: رائٹرز

سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں اور دیگر ممالک میں مسلمان عید الفطر کا تہوار منارہے ہیں۔

کئی برسوں کے بعد پاکستان اور سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں، ایران، مشرق وسطیٰ کے مسلم ممالک اور مشرق بعید ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور یورپ و امریکا میں کروڑوں مسلمان آج ایک ساتھ عید الفطر کا تہوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔

سعودی عرب میں نماز عید کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے۔ متحدہ عرب امارات میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ابوظبی کی شیخ زائد مسجد میں ہوا۔

واضح رہے پہلی مرتبہ بھارت اور بنگلادیش کے علاوہ دنیا بھر میں ایک ہی روز عید الفطر منائی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |