مقبوضہ کشمیر میں عیدالفطر پر ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا

بھارتی افواج نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے


ویب ڈیسک July 06, 2016
کشمیری حریت رہنماؤں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو پہلے ہی گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

عیدالفطر پر مقبوضہ کشمیرکی فضائیں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھیں اور کشمیری نوجوانوں نے ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیا.

خوشی ہو یا غم مقبوضہ جموں و کشمیر میں بسنے والی کشمیری پاکستان سے محبت کا اظہار کئے بغیرنہیں رہتے اور یہی وجہ ہے کہ عیدالفطر کےموقع پر نماز عید کے بعد کشمیری نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانا شروع کر دیے تاہم بھارتی افواج سے یہ سب برداشت نہ ہوا اور انہوں نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔

واضح رہے کہ کشمیری حریت رہنماؤں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو پہلے ہی گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں