مشہور فٹ بالر لیونل میسی کو ٹیکس فراڈ کیس میں 21 ماہ قید کی سزا

عدالت نے لیونل میسی پر 20 لاکھ یورو اور ان کے والد پر 15 لاکھ یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا


ویب ڈیسک July 06, 2016
سپراسٹارمیسی اوران کے والد کے خلاف اسپین میں ٹیکس فراڈ کے الزام میں مقدمہ چل رہا تھا، فوٹو : رائٹرز

ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی اور ان کے والد کو ٹیکس فراڈ کیس میں 21 ماہ قید کی سزا سمیت 20لاکھ یورو جرمانہ بھی عائدکیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپین کی عدالت نے ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی اور ان کے والد جارج میسی کو ٹیکس فراڈ کیس میں 21 ماہ قید کی سزا سنادی ہے، عدالت نے لیونل میسی پر 20 لاکھ یورو اور ان کے والد پر 15 لاکھ یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا تاہم لیونل میسی اور ان کے والد سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کوپا امریکا کپ میں ناکامی کے بعد لیونل میسی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

واضح رہے کہ 4 بارکے فیفا پلیئرآف دی ایئراوربارسلونا کلب کے سپراسٹارمیسی اوران کے والد کے خلاف اسپین میں ٹیکس فراڈ کے الزام میں مقدمہ چل رہا تھا اور ان پرالزام تھا کہ انہوں نے 2007 اور 2009 میں ٹیکس بچانے کے لئے اپنی آمدنی کم ظاہر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں