قندیل بلوچ کیساتھ سیلفیوں سے شہرت پانے والے مفتی عبدالقوی نمازعید کے بعد بھی سیلفیاں بناتے رہے

مفتی عبدالقوی نے کنگھی کرکے بال بنائے اور پھر اپنی پسندیدہ جناح کیپ پہنے کے بعد نوجوان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں


ویب ڈیسک July 06, 2016
دعا کرتا ہوں  کہ اللہ تعالیٰ قندیل بلوچ کو سچ بولنے کی توفیق عطا فرمائے،مفتی عبدالقوی ۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیوں سے شہرت پانے والے مفتی عبدالقوی نمازعید کے بعد بھی نوجوانوں کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے۔

ملتان سے تعلق رکھنے والے مفتی عبدالقوی آج کل قندیل بلوچ کے ساتھ بنائی گئی سیلفیوں کی وجہ سے کافی تنقید کی زد میں ہیں،عیدالفطر سے پہلے کچھ لوگوں نے ڈی سی او ملتان کو مفتی عبدالقوی کے حوالے سے درخواست دی کہ وہ عید کی نماز نہ پڑھائیں مگر اس کے باجود انہوں نے باغ لانگے خان میں نماز عید پڑھائی جس کے بعد لوگوں نے مفتی عبدالقوی کے ساتھ نہ صرف سیلفیاں بنوائیں بلکہ کچھ سیلفیاں بنانے کے شوقین نوجوان تو مفتی عبدالقوی کے مدرسے تک پہنچ گئے جہاں انہوں نے مفتی عبدالقوی کے ساتھ سلفیاں بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مفتی عبد القوی کی سیلفیاں اپ لوڈ کرنے کا مقصد ان کا اصل چہرہ سامنے لانا تھا، قندیل بلوچ

مفتی عبدالقوی بھی سیلفیاں بنانے میں کسی سے پیچھے نہ رہے اور انہوں نے کنگھی کرکے بال بنائے اور پھر اپنی پسندیدہ جناح کیپ پہننے کے بعدنوجوانوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں جب کہ اس موقع پر مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ انہوں نے قندیل بلوچ کا معاملہ اللہ کے سپرد کردیا ہے تاہم وہ پھر بھی ان کے لیے دعا کرتے ہیں کہ اللہ قندیل کو سچ بولنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: قندیل بلوچ کی وجہ سے مفتی عبدالقوی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |