صاحبزادہ فضل کریم کوسنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹادیا گیا

سنی اتحاد کونسل میں شامل 11 جماعتوں نے مسلم لیگ(ق) سے انتخابی اتحاد کے فیصلے کو رد کردیا۔


ویب ڈیسک November 27, 2012
فضل کریم کی جگہ پیر سید محفوظ شاہ مشہدی سنی اتحاد کوسنل کے نئے چئیرمین مقرر۔ فوٹو:ایکسپریس / فائل

سنی اتحاد کونسل نے مسلم لیگ(ق) سے آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے پر صاحبزادہ فضل کریم کو چئیرمین کے عہدے سے ہٹاکر پیر سید محفوظ شاہ مشہدی کو نیا چئیرمین مقرر کردیا۔


سنی اتحاد کونسل میں شامل 11 جماعتوں کے قائدین کے اجلاس میں صاحبزادہ فضل کریم کی جانب سے مسلم لیگ(ق) سے انتخابی اتحاد کے فیصلے کو رد کردیاگیا ۔ اجلاس کے دوران مختلف جماعتوں نے کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ ففضل کریم کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا ۔


اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے قائدین کا کہنا تھا کہ صاحبزادہ فضل کریم نے انتخابات کے لئے مسلم لیگ لیگ(ق) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا۔


واضح رہے کہ اس سے قبل چوہدری شجاعت حسین اورچوہدری پرویزالہیٰ نے فیصل آباد میں صاحبزادہ فضل کریم سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں جماعتوں نے آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں